مضرصحت کیچپ اینڈ میؤنیز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

مضرصحت کیچپ اینڈ میؤنیز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وحدت روڈ (عمران یونس) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں غیر معیاری اور مضرصحت کیچپ اینڈ میؤنیز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ٹیموں نے پیراگون انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع نیو لینڈ فوڈنامی کیچپ اینڈ میؤ نیز فیکٹری جڑسے اکھاڑ دی۔  لاہوریے  13ہزار 616 کلو ملاوٹی کیچپ، میؤنیز کھانے سے بچ گئے۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں غیر معیاری اور مضرصحت کیچپ اینڈ میؤنیز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ٹیموں نے پیراگون انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع نیو لینڈ فوڈنامی کیچپ اینڈ میؤ نیز فیکٹری جڑسے اکھاڑ دی۔

6 ہزار 600 کلو پلپ، 2 ہزار822  کلو کیچپ، 2286 کلو چیلی گارلیک ساس، 1100 کلو ٹماٹر پیسٹ،808 کلومیؤنیز، بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور کیمیکل کو تلف کر دیا گیا۔

6 پیکنگ مشینیں، 5 میکسر،2 گرائنڈنگ مشینیں، ڈوزنگ مشین، ساشے پیکنگ مشین، 2 ویٹ مشینیں، موٹر اور نیلے ڈرم ضبط کر لیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سٹارچ، کھلے رنگوں اور کیمیکل کی ملاوٹ سے ڈلیش نامی مضر صحت کیچپ اور میؤنیز تیار کی جا رہی تھی۔

 جگہ جگہ کھڑا گندا پانی، نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال، غلط لیبلنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ عرفان میمن کے مطابق ٹمپریچر کنڑول سسٹم اور  فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

مضر صحت انتہائی ناقص کیچپ اور میؤنیز کودلکش پیکنگ میں سپلائی کے لیے تیا رکیا جا رہا تھا۔ کارروائی ویجیلنس سیل کی ریکی کے بعد کی گئی۔ زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں صحت دشمن عناصرخوراک کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ سستے اجزاء کا استعمال کرتے ہیں۔

 

عرفان میمن کے مطابق خوراک میں ملاوٹ، جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کا تمام سامان اکھاڑ کر ضبط کر لیا جاتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer