ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی 70 روپے فی کلو ملے گی، شوگر ملز اور حکومت میں اتفاق

چینی 70 روپے فی کلو ملے گی، شوگر ملز اور حکومت میں اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکبری مارکیٹ (شہزاد خان، راؤ دلشاد، فاران یامین)  پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت میں نان کمرشل صارفین کو چینی کی فروخت 70 پر یقینی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی اور محکمہ خوراک کے مابین چینی 70 روپے فی کلو فروخت کروانے کے معاملات طے پا گئے، سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود نے تصدیق کردی، عدالت عالیہ میں زیر سماعت کیس کی آئندہ سماعت تک شوگر ملز ایسوسی ایشن مطلوبہ ڈیمانڈ پوری کرے گی، شہر میں روزانہ 12 سے 15 ہزار ٹن چینی کی ڈیمانڈ پر سپلائی دینے کے لئے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حامی بھر لی۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ نے شہر میں چینی کی 70 روپے فی کلو فروخت کے لیے فیئر پرائس شاپس قائم کر دی ہیں، ان میں حمید برادرز سمن آباد موڑ، علی کریانہ سٹور ایل او ایس روڈ، اظہر شفیع ایل او ایس روڈ، صوبیدار سٹور گلشن راوی اورصدیق سٹور یتیم خانہ پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

ڈی سی دانش افضال نے کہا شہر کے دیگر مقامات پر بھی چینی کی 70 روپے میں فروخت کے لیے فیر پرائس شاپس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، شہر بھر میں دو سو فیئر پرائس شاپس پر چینی 70 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔

دوسری جانب شہر کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت کا اطلاق نہیں ہوسکا، ریٹیلرز اور ڈیلرز نے کہا ہے کہ ایکس مل 76 اور ہول سیل میں 78 روپے فی کلو میں ملنے والی چینی 70 روپے کلو کے حساب سے کیسے فروخت کریں۔

رہنما شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن اصغربٹ نے کہا ہے کہ شوگر مل مالکان چینی 66 روپے ایکس مل ریٹ پر فراہم کریں، تب ہی 70 روپے میں فروخت کرسکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ 12 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر ڈی سی لاہور دانش افضال نے چینی کی سرکاری پرچون قیمت 70روپے متعین کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer