موٹر وے پر سفرکیلئے ایم ٹیگ ضروری، نیا ہدایت نامہ جاری

موٹر وے پر سفرکیلئے ایم ٹیگ ضروری، نیا ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی ) موٹر وے پر سفر کرنا ہے تو ایم ٹیگ ضروری ہے، موٹر وے انتظامیہ نے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

موٹر وے انتطامیہ نے ٹول پلازہ پر لمبی قطاریں ، گھنٹوں باری کا انتظار تمام مسائل کا حل نکال لیا، مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے بہترین سفری سہولت دینے کے لیے ایم ٹیگ لازی قرار دے دیا گیا۔

موٹروے انتظامیہ کے مطابق ایم ٹیگ والی گاڑی ٹول پلازہ پر سے گزرے گی تو سکینر کے ذریعے ٹول ٹیکس خود بخود ادا ہو جائے گا, اس سے شہریوں کا نہ صرف وقت بچے گا بلکہ ٹریفک کی روانی میں خلل بھی نہیں آئے گا، جسے شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

موٹر وے انتظامیہ کا کہنا تھا ایم ٹیگ کے حوالے سے آگاہی مہم پہلے سے چلائی گئی تھی، اب کسی بھی گاڑی کو بغیر ایم ٹیگ کے موٹر وے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer