این اے 127 سے ن لیگ کی رہنما ءمریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 127 سے ن لیگ کی رہنما ءمریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: این اے 127 سے نون لیگ کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، ریٹرننگ افسر نے شہری کی جانب سے دائر اعتراضات کو مسترد کر دیا اور مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔

ریٹرننگ افسر این اے 127 گل عباس نے مریم نواز کے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔ شہری اقتدار حیدر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراضات دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کے دو پاسپورٹ ہیں اور ایک پاسپورٹ میں نام مریم صفدر اور دوسرے میں مریم نواز شریف ہے۔ دوہرے نام اور دو پاسپورٹ رکھنا دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا اس کے کاغذات مسترد کئے جائیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سمجھ نہیں آرہا، کہاں جائیں ؟؟ کیا کریں؟؟مریم نواز

مریم نواز کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اعتراض اٹھانے والا شہری اقبال ٹاؤن کا رہائشی ہے اور این اے 127 کا ووٹر نہیں ہے اس کو اعتراضات دائر کرنے کا کوئی حق نہیں، ریٹرننگ افسر نے اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے مریم نواز کے کاغذات منظور کر لیے۔