ریسکیو 1122 کا عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری

ریسکیو 1122 کا عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ریسکیو 1122 نے عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا، ریسکیورز کی چھٹیاں محدود، عید کے موقع پر پنجاب بھر میں11130ریسکیورزہائی الرٹ پررہیں گے۔

ڈی جی ریسکیو کے مطابق تمام ضلعی ایمرجنسی سروسز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر عید کے لئے"ایمرجنسی ریسکیو پلانز"کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 11130 ریسکیورز کو عید کی تعطیلات کے مو قع پر تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں11130ریسکیورز تین شفٹوں میں 650قائم کردہ پوائنٹس بشمول 250ایمرجنسی وہیکلز اور650 موٹر بائیک ایمبولینس سروس پراپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ہربنس پورہ ریسکیو ایمرجنسی آفس حکومتی عدم توجہی کا شکار

اس کیساتھ ساتھ اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پرایمبولینس اور فائر وہیکل کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ریسکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی ۔عید کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122تمام اضلاع میں ایمرجنسیز سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہیں گے۔