عثمان خادم: پی ٹی آئی پنجاب نے پیر کو اجلاس طلب لیا جس میں لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کا اہم اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا، اجلاس میں پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیاں کا فیصلہ کیا جائے گا، روپوش لیڈران میدان میں واپسی کیلئے پر تولنے لگے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، لاہور تنظیم میں بھی اکھاڑ بکھاڑ کیلئے کوششیں تیز ہو گئی ہیں، پرانے چہروں نے سیاسی منظر نامے پر واپسی کیلئے جوڑ توڑ بھی شروع کردیا ہے۔