ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور بشریٰ کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری

Imran Khan Re arrested, City42, NABed, City42, Toshakhana Case, Islamabad High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان، ارشاد قریشی:   عمران خان اور  بشریٰ بی بی کو  اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا.  

  نیب ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور  بشریٰ بی بی کو نیب کےنئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کالعدم قرار دینے اور انہیں رہا کرنے کے حکم کے بعد  اڈیالہ جیل کے  گیٹ نمبر 5 پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور دیگر رہنما بشریٰ بی بی کو لینے کے لیے موجود تھ۔  تمام افراد کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر روکا گیا، اڈیالہ جیل انتظامیہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، اسی دوران عمران خان اور بشری بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔

 نیب ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کا نیا مقدمہ بھی توشہ خانہ سے  تحائف کم قیمت پر حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کر دینے اور یہ آمدن چھپانے کے متعلق ہے۔ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب کی ٹیم  نے ان کو گرفتار کیا۔