اسرار خان: داتا دربار، مصطفیٰ آباد اور گجر پورہ کے علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق داتا دربار کے علاقہ بلال گنج سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ مصطفیٰ آباد کے علاقہ سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی فٹ پاتھ سے لاش ملی۔
اسی طرح گجر پورہ کے علاقہ کوٹ خواجہ سعید سے معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت 60 سالہ مصطفیٰ کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نشے کے عادی تھے، بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے۔ متوفین کی میتیں پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں ۔