(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت کے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے متعلق بڑا حکم جاری کردیا، چیف سیکرٹری کو حکومتی کمیٹی کے پاس درخواست دائر کرنے کے متعلق میکنزم کا سرکلر جاری کرنے کی ہدایت کردی، عدالت کا تمام متاثرین کو شکایات کے ازالے کے لئے کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے راو ظفر محمود خان سمیت دیگر کی درخواست پر حکم جاری کیا ، پنجاب ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے صوبائی حکومت کے ہاؤسنگ سکیم کے متعلق شکایات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن عدالت پیش کیا،عدالت نے حکومت کی گریوینس ری ڈی ریسرل کمیٹی کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا، عدالت نے حکم دیا ایل ڈی اے کی حدود میں ہاؤسنگ سکیم کے متعلق شکایات ایل ڈی اے کے ون ونڈو میں وصول کی جائیں ،، ڈی جی ایل ڈی اے ان شکایات کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا، ایل ڈی اے کی حدود سے باہر کی ہاؤسنگ سکیموں کے متعلق شکایات ڈی سی آفس میں وصول کی جائیں،، ڈی سی وہ شکایات کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا ۔
عدالت نے تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے رہائشیوں کو دادرسی کے لیے حکومتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ، فاضل جج نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو بھی شکایات کے ازالے کے لیے حکومتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی ۔عدالت نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین کو کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ،فاضل جج کی عدالت سے رجوع کرنے والے تمام درخواست گزاروں کو بھی کمیٹی سے رجوع کرنے اور کمیٹی کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔
فاضل جج نے قرار دیا کہ حکومتی کمیٹی کے فیصلے سے متاثرہ فریق عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ، کمیٹی سہہ ماہی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل ہائیکورٹ جمع کروائے کی پابند ہوگی ، حکومتی کمیٹی کی منظوری کے بغیر کوئی بھی سکیم رہائشیوں کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی ۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب چوہدری جواد یعقوب کی کاوشوں کو سراہا، سنگل بینچ نے راو ظفر محمود خان کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ جبکہ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب پیش ہوئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے متاثرہ فریق کی درخواست وصول کرنے کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا اور کہا درخواست وصول کرنے کا طریقہ کار آسان اور واضح ہونا چاہیے۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب نے حکومتی نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا، اورعدالت کو بتایا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو حکومتی کمیٹی کے ٹی او ارز کے متعلق آگاہ کیا، پنجاب حکومت کےاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی مکمل اور نامکمل پرائیویٹ ہاؤسز سکیموں کی مینجمنٹ بارے شکایات سننے کا اختیار رکھتی ہے ۔ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت اور چارجز ، جرمانے وصول کرنے کے متعلق شکایات سننے کا اختیار رکھتی ہے۔