ویب ڈیسیک: لاڑکانہ میں رتوڈیرو لاڑکانہ روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی بچے سمیت چار افراد جاںبحق ہوگئے، جاںبحق ہونے والے توڈیرو کے رہائشی تھے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاںبحق ہونے والوں میں میاں محمد چاکر سیلرو بیوی منظوراں خاتون، 3 دن کا نومولود بچہ اور 30 سالہ محمد یوسف شامل ہیں۔
جاںبحق افراد کو نوڈیرو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔