ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی  

SrdarLeghari left Pti,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) چیئر مین پاکستان  تحریک انصاف  عمران خان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سابق وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی بھی اب ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق این اے 192 سے اہم خبر آئی ہے کہ سابق ممبر قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری نے 9 مئی کو ہونیوالے پرتشدد واقعات اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علحیدگی کا اعلان کر دیا، سردار محمد خان لغاری ضلع ڈیرہ غازیخان کے بڑے سیاستدان سردار مقصود خان لغاری مرحوم کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں حلقہ این اے 192 میں موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو شکست دی تھی۔

کوٹ چھٹہ سے منتخب سابق روکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ  حالیہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے علحیدگی کا اعلان کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کیساتھ نہیں چل سکتے، فوجی تنصیبات اور یادگار شہداء کے بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتا ہوں، علاقے کی عوام کی بہتری کیلئے سیاست میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔