ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف شرائط، حکومت کی شہریوں پرمزید  بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

آئی ایم ایف شرائط، حکومت کی شہریوں پرمزید  بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے شہریوں پرمزید  بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ 

ذرائع کے مطابق بجلی اورگیس مزید مہنگی ہونے اور پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ بجلی کےبنیادی ٹیرف میں3سے 5روپے فی یونٹ تک مزید اضافے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں کب,کتنا اضافہ ہوگا؟ اس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، ساتھ ہی گیس مزید مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جلد متوقع ہے، اس حوالے سے اوگرا نے گیس اوسط  50 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا رکھا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پیٹرول,ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی گنجائش ہے، اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 50 روپے ہے، حکومت کو 60 روپے تک فی لیٹر لگانے کا اختیار ہے۔