(بسام سلطان)قانون پر عمل درآمد کروانے والے ہی قانون شکن نکلے ۔ آتش زدگی سے نمٹنے والے آلات پر عملدرآمد کروانے والے ادارے ہی فائر سیفٹی آلات سے محروم، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفاتر میں ہی فائر سیفٹی آلات موجود نہیں۔
قانون پر عمل درآمد کروانے والے ہی قانون شکن نکلے ۔ آتش زدگی سے نمٹنے والے آلات پر عملدرآمد کروانے والے ادارے ہی فائر سیفٹی آلات سے محروم۔ ضلعی انتظامیہ کے اپنے دفاتر میں ہی فائر سیفٹی آلات موجود نہیں۔ فائر سیفٹی آلات نہ ہونے کے باعث سرکاری دفاتر میں آتش زدگی کے باعث بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔
شہر بھر کی مارکیٹوں، پلازوں میں فائر سیفٹی آلات کی غیر موجودگی کو چیک کرنے والے ادارے ہی قانون پر عملدرآمد کرنے میں ناکام۔ ڈپٹی کمشنر آفس،میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے کے لیے آلات نہیں ہیں۔ آتش زدگی کی صورت میں ابتدائی امداد کے لیے مٹی، بالٹی، فائر سیفٹی سلنڈر استعمال کیے جاتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں اراضی ریکارڈ سمیت مختلف ریکارڈ اور قیمتی سامان کو آتش زدگی سے بچانے کے لیے فائر سیفٹی آلات ہی موجود نہیں۔ شہر میں پلازوں، ہائرائز بلڈنگ، مارکیٹوں، سرکاری و نجی دفاتر میں آگ بھجانے والے آلات کی موجودگی لازم قرار دی گئی تھی۔ سول ڈیفنس کی بنیادی ڈیوٹی میں فائر سیفٹی آلات کو چیک کرنا اور آلات نہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا شامل ہے۔