(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاگنڈا سنگھ والا کے مقام پر تلوار پوسٹ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ، دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 70,700 کیوسک ہوگیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر تلوار پوسٹ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔