سربراہ تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے خبر ،24 نیوز کے جعلی سکرین شاٹ کو استعمال کیا جا رہا ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی گاڑی سے شراب کی برآمدگی کی خبر 24 نیوز کے ایک جعلی سکرین شاٹ کو استعمال کر کے  پھیلائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 24 نیوز کے ایک جعلی اسکرین شاٹ کو استعمال کیا جارہا ہے ۔

خیال رہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر24 نیوز کے نام سے  ایک سکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جس میں سربرا ہ تحریک لبیک پاکستان  سعد رضوی کی گاڑی سے شراب کی برآمدگی کی خبر پھیلائی جارہی ہے ۔یہ اسکرین شاٹ فیک ہے ایسی خبر نہ کبھی  رپورٹ ہوئی نہ بنائی گئی اور نہ ہی نشر ہوئی۔

بہت  سے ہمارے ناظرین اور صارفین نے بھی تحقیق کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے - ادارہ اس فیک خبر کو وائرل کرنے اس کے ذریعے گھٹیا پراپیگنڈا کی مذمت کرتا ہے اور اس مذموم حرکت کے پیچھے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر