لون ایپ کی بلیک میلنگ ایک اور قیمتی جان نگل گئی

 لون ایپ کی بلیک میلنگ ایک اور قیمتی جان نگل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)بھارت میں بھی لون ایپلی کیشن کی کارستانیاں سامنے آگئیں،بھارت میں نوجوان کی قرض کی واپسی کے تقاضوں سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں انجینئرنگ کے طالبعلم نے آن لائن لون ایپلی کیشن سے قرضہ لیا تھا،قرض واپس نہ کرنے پر لون ایپ والوں نے نوجوان کو بلیک میل کرنا شروع کردیا، لون ایپ  نے نوجوان کو دھمکی دی کہ قرض ادا نہ کیا توموبائل فون کا ڈیٹاوائرل کردیں گے۔لڑکے کے والد کی قرض قسطوں میں اداکرنے کی پیشکش لون ایپ نے مسترد کردی، لون ایپ نے قرض ادائیگی کیلئے3 دن کی مہلت کی درخواست بھی مسترد کردی، لون ایپ کی مسلسل فون کال سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

 خودکشی سے قبل نوجوان نے اپنے والدین کے نام ایک خط بھی چھوڑا جس میں اس نے لکھا کہ میں معذرت چاہتا ہوں اس کے علاوہ میرے پاس اس کا کوئی حل نہیں تھا۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-07-14/news-1689316611-9088.jpg

خیال رہے کہ راولپنڈی میں بھی 2 بچوں کے باپ نے لون ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکرخودکشی کرلی تھی، پاکستان کے بعد بھارت میں بھی لون ایپ کی بلیک میلنگ شروع ہو گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer