ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے رات گئے اچانک بی بی پاکدامن مزار کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے ترقیاتی کاموں اور مزار کی تزئین و آرائش کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے اور مزار کو محرم الحرام سے قبل زائرین کیلئے کھولنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ مزار پر دو سو سے زائد مزدور دن رات کام کررہے ہیں، یکم محرم کو پوری کوشش ہے کہ مزار کھول دیا جائے۔ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، سیلاب کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بی بی پاکدامن مزار کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر ، صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اسفر علی ناصر ، سی سی پی او لاہور ڈی سی لاہور کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔