(شاہد ندیم سپرا) سعودی حکومت نے حج کے بعد عمرہ زائرین کو 31 جولائی سے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حج آپریشن کی وجہ سے عمرہ کے ویزوں پر پابندی عائد کی گئی تاہم اب حج آپریشن آخری مراحل کیں داخل ہو چکا ہے اور حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، اس لئے سعودی حکومت نے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے تاہم عمرہ کے ویزے اکتیس جولائی سے جاری ہوں گے جس کے بعد زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔