(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، امتحانات 4 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری 2022 کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔ ڈیٹ شیٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون اور ٹو کی جاری کی گئی ہے۔
پارٹ ون کے امتحانات 4 اگست سے 19 اگست تک جاری رہیں گے جبکہ پارٹ ٹو کے امتحانات 20 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہیں گے۔پہلے روز پولیٹیکل سائنس،بائیو کیمسٹری،اپلائیڈ سائیکالوجی کی امتحانات ہونگے۔