(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن پنجاب میں طلبی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے لاہور ہائیکور ٹ میں اینٹی کرپشن پنجاب میں طلبی کیخلاف دراخواست دائر کردی، درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی جی اینٹی کرپشن و دیگرکو فریق بنایا گیا.
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،اینٹی کرپشن کےطلبی کےنوٹس خلاف قانون ہیں، اس لیے لاہورہائیکورٹ طلبی کےنوٹس کوکالعدم قراردے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں روپے کے مبینہ غبن کی تحقیقات کے لیے سابق وفاقی وزیر داخلہ طلب کیا تھا ۔