ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ملک کا روس سے سستا تیل خریدنے کا اعلان

File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چین، بھارت اور سری لنکا کے بعد ایک اور ملک نے روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان کر دیا۔

لاطینی امریکی ملک برازیل کے صدر جیربولسونارو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک برازیل سے جلد ہی سستا ڈیزل خریدے گا۔ان کا کہنا ہے کہ برازیل روس سے انتہائی سستے ڈیزل خریداری کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے اور امکانات یہی ہیں کہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماسکو سے ڈیزل خریدا جائے گا جو کہ زیادہ مناسب قیمت پر ہے۔

برکس انفارمیشن پورٹل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں روس کے صدر اور برازیلی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت بھی ہوئی ہے جس میں صدر پیوٹن نے جنوبی امریکی ملک کو کھادوں کی مسلسل فراہم کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

برازیل ایک وسیع زرعی ملک ہے جسے سستی کھاد اور ڈیزل کی اشدضرورت ہے اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے برازیلی صدر نے ایندھن کی سستی خریداری کے لیے جن تجاویز پر غور کیا ہے اس میں ایک روس سے سستے ڈیزل کی خریداری سب سے اہم ہے۔