سرکاری ملازمین کو عید سے پہلےاسپیشل اور ایڈہاک الاونسز نہیں مل سکیں گے

سرکاری ملازمین کو عید سے پہلےاسپیشل اور ایڈہاک الاونسز نہیں مل سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری ملازمین کے ایک اور بری خبر ، حکومت نے ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس اور  10 فیصد ایڈہاک الائونس سے محروم کردیا، عید سے قبل پینشن، تنخواہیں 16 جولائی تک اداکرنے کا حکم دیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ پھر ہاتھ کرگئی، حکومت نے ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس اور  10 فیصد ایڈہاک الائونس سے محروم کردیا، عید سے قبل پینشن، تنخواہیں 16 جولائی تک اداکرنے کا حکم دیاگیا مگر نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری ہونے کے باعث جولائی کی تنخواہ اور پینشن میں اضافہ نہ ہو سکا،ملازمین کی تنخواہوں میں اور پینشن کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 فیصد ایڈہاک الائونس کا نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری کیاگیا جس کے باعث  تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں ہوسکا،سرکاری ملازمین جولائی کی تنخواہیں  اور پینشن بغیر اضافے کے وصول کریں گے،25 فیصد سپیشل الاؤنس کا نوٹی فکیشن حکومتی نااہلی کے بغیر باعث جاری نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب وفاقی اداروں کے ملازمین مارچ سے سپیشل الاؤنس لے رہے ہیں جبکہ رواں ماہ ان کو تنخواہیں اور پینشن اضافے کے ساتھ ملے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ بلدیات اور بلدیاتی اداروں کے70 ہزار ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئیں،پنجاب بینک کے اکاونٹ بند کرنے سے بلدیاتی اداروں کی تنخواہیں بند ہو گئیں۔

پنجاب بینک کے اکاؤنٹ بند کرنے سے بلدیاتی اداروں کی تنخواہیں بند ہوئیں،بلدیہ لاہور اور صوبے کے ستر ہزار بلدیاتی اداروں کو عید سے قبل تنخواہیں ملنا مشکل ہو گیا ہے،پنجاب بینک نے محکمہ بلدیات کے اکاونٹ بند کررکھے ہیں، محکمہ بلدیات کے کنٹریکٹر نے بھی عید کے انتظامات کرنے سے انکارکر دیا ہے ،محکمہ بلدیات نے عید سے قبل 70 ہزار ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لئے پنجاب بینک سے بات چیت شروع کر دی ہے ۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer