ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیا مرزا کے ہاں قبل از وقت ننھے مہمان  کی آمد...

دیا مرزا کے ہاں قبل از وقت ننھے مہمان  کی آمد...
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :   رواں برس دوسری شادی کےبندھن میں بندھنے والی اداکارہ دیامرزاکےہاں دوسرےبچے کی  پیدائش ہوئی ہے۔

دیا مرزا نے اپنےانسٹاگرام  اکاؤنٹ  پر اپنے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ ان کے ہاں دو ماہ قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بچے کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تفصیلی پوسٹ میں لکھا کہ بعض طبی پیچیدگیوں کےباعث انکےہاں14مئی کواوروقت سے کچھ ہفتے قبل ہی بچے کی پیدائش ہوئی۔ اداکارہ نے بتایا کیا کہ دوران حمل ان میں بعض طبی پیچیدگیاں ہوگئی تھیں،جن کی بروقت تشخیص نےانہیں بڑےخطرےسےبچالیااورڈاکٹرزنےمئی کےوسط میں ہنگامی بنیادوں پران کی سرجری کرکے بچے کی قبل از وقت پیدائش کروائی۔

دیا مرزا کےمطابق سرجری کے ذریعے وقت سے قبل ہی بچے کی پیدائش ہونے کی وجہ سے ان کا بچہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ  میں داخل رہا مگر اب اس کی صحت بہتر ہے۔ اداکارہ نے شکرانے ادا کیے کہ ان کی اور ان کے بچے کی زندگی بچ گئی اور ڈاکٹروں کی بروقت تشخیص اور علاج نے انہیں بہت بڑے مسئلے اور مصیبت سے بچایا۔ دیا مرزا نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام آریان آزاد ریکھی رکھا ہے اور اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر وہ اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی بہت خوش ہیں۔

اداکارہ نے نیک تمنائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹروں اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والی نرسز کی بھی تعریف کی۔

دیا مرزا کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی پوسٹ شیئر کیے جانےکے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ دیا مرزا نے رواں برس فروری کے وسط میں صنعت کار ویبھو ریکھی سے شادی کرلی تھی اور اپریل میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔