ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متنازع ویڈیو نے ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو مشکل میں ڈال دیا

 متنازع ویڈیو نے ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو مشکل میں ڈال دیا
کیپشن: jannat mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے، ٹک ٹاک سٹار کے خلاف عدالت میں کیس کی سماعت، مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ٹک ٹاک سٹار اپنی تصاویر اورویڈیوز مداحوں نے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دنوں جنت مرزا ایک اور سنگ میل عبور کیا، ٹک ٹاک پران کو  16 ملین صارفین فالو کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک سٹار جنٹ مرزا کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزا کا کہناتھا کہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک ویڈیوبنا کرمسیحی نشان صلیب کا مذاق اڑیا، جنت مرزا نے مسیحی برادری کے جزبات کو مجروع کیا،درخواست گزار سلیم سلوسٹر نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی، ایف آئی اے کو درخواست جمع کرائی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، عدالت نے درخواست پر ایف ائی اے سے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار کے پاکستان شخصیات میں سب سے زیادہ فالوورز ہیں، اس سے قبل وزیراعظم عمران خان تھے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 9 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer