ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کی شاندار سنچری، کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے

بابر اعظم کی شاندار سنچری، کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے
کیپشن: Babar Azam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر کئی ریکارڈز توڑ دیئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں 158 رنز کی اننگز کھیل کرکئی بین الاقوامی اور قومی ریکارڈز اپنے نام کرلئے۔برمنگھم میں ہونیوالے تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے 139 گیندوں پر 158 رنز اسکور کےا اور اپنے کیریئر کی14ویں سنچری اسکور کی ۔بابر اعظم نے 14 ون ڈے سنچریاں اپنے 81 ویں ایک روزہ میچ میں مکمل کیں یوں وہ تیز ترین 14 سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل جنو بی افریقا کے ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 84 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 98 اننگز میں انجام دیا تھا ۔

بابر اعظم کے 158 رنز کی اننگز ون ڈے میں کسی بھی پاکستانی کپتان کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے ،اس سے قبل شعیب ملک نے 2008 میں بھارت کیخلاف 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ بابر اعظم کی انگلینڈ میں تیسری سنچری تھی یوں وہ انگلینڈ میں3 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے جبکہ وہ انگلش سرزمین پر ایک ہزار رنز بنانے والے بھی پہلے پاکستانی ہیں۔

اس کے علاوہ یہ 38 سال بعد کسی پاکستانی کپتان کی انگلش سرزمین پر سنچری تھی، اس سے قبل انگلینڈ میں عمران خان نے 1983 ورلڈ کپ کے دوران سنچری اسکور کی تھی۔بابر اعظم کا یہ انفرادی اسکور انگلینڈ میں ہونے والی دو طرفہ ون ڈے سیریز کے کسی ایک میچ میں کسی بھی ٹیم کے کپتان کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے، اس سے قبل انگلینڈ کے اینڈریو اسٹراس نے 2010 میں بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں 154 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔بابر اعظم کا 158 رنز کا انفرادی اسکور انگلش سرزمین پر کسی بھی پاکستانی کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے، اس سے قبل امام الحق نے یہاں 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ میچ کے دوران بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ 179 رنز کی شراکت بنائی جو کسی بھی وکٹ پر اور کسی بھی میدان پر پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی شراکت ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer