(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر نے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔قومی کرکٹر نے شکر ادا کرتے ہوئے تینوں بیٹوں کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے۔
Allah SWT blessed us with another baby boy Alhumdulila ???? pic.twitter.com/Q0phbm1nSZ
— Sohail Tanveer (@sohailmalik614) July 12, 2021
سہیل تنویر نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ایک کو جواب نہیں دے سکتے لیکن سب کے مشکور ہیں۔ان کو ساتھی کھلاڑیوں سمیت سو شل میڈیا صا رفین اور مدا حوں کی جانب سے مبارکبادیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔