ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ

 حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) پنجاب میں کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے تحت تعلیمی ادارے، شادی ہالز ، ریسٹورنٹس ، پارکس اور سینما ہالز بدستور 30 جولائی تک بند رہیں گے،،سماجی اور مذہبی اجتماعات،کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 15 روز کا مزید لاک ڈاؤن ہوگا، 30 جولائی تک توسیع کر دی گئی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔ سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی تاریخ متعلقہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گی۔

کورونا  وائرس کے باعث لاک ڈاون کے تحت جاری پابندیوں میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق تعلیمی ادارے، شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی،تمام کاروباری مقامات پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔ میڈیکل سٹورز، پنکچر شاپس ، آٹا چکی،تندور،زرعی ورکشاپس کوچوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاہور شہر کے سات علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، سیل شدہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی ہے۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے شہر میں سات علاقے سیل کیے گیے ہیں جن میں ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک ، جوہر ٹاؤن سی بلاک، چونگی امر سدھو مین بازار، پنجاب گورنمنٹ سکیم، گرین سٹی کے مخصوص علاقے شامل ہیں۔ جبکہ ای ایم ای سوسائٹی اور واپڈا ٹاؤن کو مکمل سیل کیا گیا ہے۔ سیل شدہ علاقوں میں اشیاء خورونوش ، فارمیسی اور ہسپتال کے سوا تمام کاروبار بند ہیں۔  سیل شدہ علاقوں میں پولیس اہلکار تعینات ہیں اور بیریئرز لگا کر راستوں کو بند کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer