ویکسینیشن کے باوجود پولیو وائرس سے ننھے بچے کا انتقال

ویکسینیشن کے باوجود پولیو وائرس سے ننھے بچے کا انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) ویکسینیشن کے باوجود پولیو وائرس ننھے بچے کی جان لے گیا، محمد علی کی عمر 26 ماہ راوی ٹاؤن کا رہائشی جبکہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن بسم اللہ پارک سے نیا پولیو کیس سامنے آ گیا۔ پولیس وائرس کی تصدیق ہونے سے قبل ہی ننھا بچہ پولیو سے جان کی بازی ہار گیا۔ ہلاک ہونے والے محمد علی کی عمر 26 ماہ تھی اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بچے کے دونوں ہاتھ اور پاؤں وائرس سے متاثر ہوئے ۔ بچہ جون کے مہینے میں فالج کا شکار ہوا، نیشنل لیبارٹری نے منگل کو بچے میں وائرس کی تصدیق کی۔
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بچے کو پولیو سمیت تمام ویکسینیشن باقائدگی سے لگوائی گئیں۔ والد نے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کے نظام کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے کو صرف سر توڑ بخار تھا، مگر ڈاکٹرز نے کوئی رہنمائی نہیں کی۔
ویکسینیشن لگنے کے باوجود ننھے بچے کی پولیو وائرس سے ہلاکت کا معاملہ زیر غور ہے، حکومت کو چاہیے کہ معاملے کی مکمل انکوائری کرے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer