سرکاری ملازمین کیلئے بڑی عید سے قبل بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی عید سے قبل بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں افسران و ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزارت پاور ڈویژن نے کمپنیوں سے اضافی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عیدالضحی پر لیسکو کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سے بونس دینے کے لئے بجٹ کا اضافی بوجھ مانگ لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے سے چالیس کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر پر وزارت پاور ڈویژن نے کورونا وائرس کی وجہ سے بونس دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم عید قربان پر ملازمین اور یونین کی جانب سے بونس دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کہ وجہ سے اضافی اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت پاور بونس دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حکم نامے کے مطابق گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو عیدالاضحیٰ پر 5 ہزار روپے الاؤنس ادا کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے عید الاؤنس کی منظوری اور ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واسا حکام کے مطابق ملازمین کو بڑی عید سے قبل عید الاؤنس کے اعلان سے بڑی خوشی دی گئی ہے، جو ان کی تنخواہوں کے ساتھ ہی ادا کردیا جائے گا۔