( فہد علی ) ٹک ٹاک پر دوستی اور پھر ریپ کا معاملہ، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق تھانہ ملت پارک میں لڑکی کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس پر ایف آئی آر دفعہ 376 کے تحت درج کر لی گئی ہے۔ مقدمہ میں مرکزی ملزم شیراز، دوست محمد آصف سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفشیش کا آغاز کر دیا ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفشیش کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز ملت پارک کی رہائشی لڑکی کو دوست نے ساتھی سے ملکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میری 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی، شیراز نے مجھے ملنے کیلئے سمن آباد بلایا۔ جب میں پہنچی تو گاڑی میں زبردستی بٹھا لیا، جس میں اسکے 2 دوست بھی تھے۔ شیراز نے اپنے دوست کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں زیادتی کی۔
خیال رہے ٹک ٹاک پر بنائی جانے والی چند ویڈیوز پر یہ الزام بھی عائد کیاجاتا ہے کہ ان میں سماجی اخلاقیات کا خیال نہیں رکھاجاتا اور فحاشی و عریانی پھیلائی جاتی ہے۔