(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے متعددافسران کے تقررو تبادلے کردیئے جبکہ دوسری طرف 7پی سی ایس افسران کو گریڈ20سے گریڈ21 میں ترقی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انصر حیات کوڈائریکٹر پی ایچ اے راولپنڈی تعینات کردیاگیاہے،کنزیٰ مرتضیٰ کو ڈائریکٹرآرڈی اے راولپنڈی سے تبدیل کرکےاوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ آصف علی فرخ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز لگادیاگیاہے جبکہ اویس ملک کی خدمات مزید تقرری کے لئے ایوان وزیراعلیٰ کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ڈی ایم جی افسرقرۃ العین فاطمہ کو پنجاب سےریلیو کردیاگیاہے۔
حکومت پنجاب نے گریڈ20 کے افسراسداللہ فیض کی خدمات وفاق سے مانگ لی ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایس ایس پی وقارشعیب قریشی کی خدمات مانگ لی ہیں۔ ایس ایس پی وقار شعیب قریشی کو ایف آئی اے میں تعینات کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے جہاں ایک طرف تقررو تبادلے کئے تو دوسری جانب 7پی سی ایس افسران کو گریڈ20سے گریڈ21 میں ترقی دے دی ہے،ترقی پانے والےپی سی ایس افسران میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جاویداقبال بخاری،سیکرٹری ریگولیشن احمدعلی کمبوہ، خالدشیخ،احمدعلی ظفر،ممتاز زاہد، وسیم رضا جعفری اور اعجاز احمدچودھری شامل ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے مذکورہ افسران کو ترقی پر عملدرآمد کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعدمذکورہ تمام افسران کو گریڈ21 میں ترقی دیدی جائے گی۔
پنجاب میں حکومت نےمحدود مدت میں چار آئی جی بھی تبدیل ہوچکے ہیں، کلیم امام نگران حکومت میں آئی جی تعینات ہوئے، ان کے ایک ماہ بعد محمد طاہر، پھر انہیں ہٹا کرامجد جاوید سلیمی اور ان کے کچھ ہی عرصہ بعد عارف نواز کو آئی جی تعینات کیا گیا، انہیں بھی چند ماہ بعد ہی ہٹا کر شعیب دستگیر کو تعینات کردیا گیا۔