ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ پرفائیو سٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ

مال روڈ پرفائیو سٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) مال روڈ پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے پارکنگ ایریا میں ملٹی سٹوری فائیو سٹارہوٹل بنانے کا فیصلہ، وزارت خارجہ نے چیف سیکر ٹری کو بلڈنگ پلان اور لینڈ یوز کنورژن کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس ہوٹل پراجیکٹ کے تحت فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس ہوٹل پر ہیلی پیڈ، کلب اور انٹرنیشنل سہولیات میسر ہوں گی، وزارت خارجہ نے ملٹی سٹوری فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھی جاری کردیا، چیف سیکرٹری کو 44 ہزار اسکوئر فٹ اراضی پر فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے تین تجاویز ارسال کی گئی ہیں۔

فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر مرکزی عمارت سے 200 فٹ کے فاصلے پر ہوگی، فائیو اسٹار ہوٹل کے بلڈنگ پلان کی منظوری چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم سپیشل کمیٹی دے گی، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا، ماسٹر پلان کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس انسٹیٹیوشن زون میں فعال کرنا ہے۔

قانون کے مطابق مال روڈ اسپیشل انسٹیٹیوشن زون ہے، انسٹیٹیوشن سے کمرشل کرانے کیلئے ایل ڈی اے سے لینڈ یوز کنورژن کی منظوری درکار ہوگی، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی موجودہ تاریخی عمارت کو بھی اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے تزئین و آرائش کی جائے گی، فائیو سٹار ہوٹل تک رسائی کیلئے مرکزی گیٹ مال روڈ پر تعمیر ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer