کسٹمز میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ

کسٹمز میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 موج دریا روڈ (رضوان نقوی) کسٹمز میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، پاکستان کسٹمز سروس کے 206 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ممبر کسٹمز نے لاہور سمیت ملک بھر میں کسٹمز سروس کے 206 افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے ہیں، سپرنٹنڈنٹ کسٹمزسیف اللہ ہنجرا کا ایئرپورٹ سے کسٹمز انٹیلی جنس، پرنسپل اپریزر جاوید جعفر اور ہمایوں مختار کا اسلام آباد سے ایم سی سی اپریزمنٹ لاہور، طاہر خان کا لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا ہے، اپریزنگ آفیسر عبدالحمید، محمد افضل کا لاہور سے سیالکوٹ، سرفراز احمد، نوید اقبال چیمہ کا سیالکوٹ سے ایم سی سی انفورسمنٹ لاہور میں تبادلہ کردیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ دلاور حسین کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فیصل آباد، سپرنٹنڈنٹ کسٹمز منصب علی ڈوگر کا ملتان سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور تبادلہ کردیا گیا، انسپکٹر کسٹمز شاہد خان، شوزب رضا، غضنفر عباس خان، مقصود کمال صدیقی، انسپکٹر اصغر پوریوال، اسدخان، اقبال احمد بیگ، عابد شفیق، محمود ٹیپو، سلیم ملک، اشفاق پراچہ کا ملتان سے ایم سی سی انفورسمنٹ لاہور تبادلہ کردیا گیا۔

انسپکٹر کسٹمز جمشید احمد خان، حافظ محمد مبشر، اصغر علی، مجاہد خان، محمد عرفان کا بھی ملتان سے ایم سی سی انفورسمنٹ لاہور تبادلہ کردیا گیا، انسپکٹر گلزار حسین، اعجاز بٹ، عطاء  الرحمن طارق، ندیم اقبال سلیمی، ظفر اقبال جوٹھا، سید رفعت علی کا ملتان سے لاہور ایئرپورٹ، انسپکٹر محمد افضل، محمد رشید، فیض اللہ، ندیم اکرم، نذیر احمد، رائے سخاوت، سید ریاض احمد، محمد اشرف قاضی کا ملتان سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر محمد جاوید، محمد حبیب میو، خالد رشید خان، سعید صابر، مسعود عارف چیمہ، شفیق بیگ کا ملتان سے لاہور ائیر پورٹ، انسپکٹر کسٹمز راؤ منصورالٰہی، عبدالغفار کا اسلام آباد سے ایم سی سی انفورسمنٹ جبکہ منیر نیازی کا لاہور ایئرپورٹ تبادلہ کردیا گیا، انسپکٹر ضیاء الرحمن بھٹی، سلیم خان کا ایم سی سی انفورسمنٹ سے ملتان تبادلہ کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer