طلبا کو اب مفت انٹرنیٹ ملے گا، زبردست خبر آگئی

طلبا کو اب مفت انٹرنیٹ ملے گا، زبردست خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا سمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ، 2 ارب 40 کروڑکے منصوبے سے یونیورسٹیوں کے شعبہ جات کے ساتھ ساتھ اب ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا کو بھی مفت انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی۔

 مفت وائی فائی انسٹالیشن کا منصوبہ 2024ءتک مکمل کیا جائے گا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعات میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ 2015ءمیں منظور کیا گیا تھا اور 2016ءمیں ملٹی نیشنل کمپنی سسکو کو وائی فائی انسٹالیشن کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا, اب تک 63 سرکاری و نجی جامعات میں وائی فائی انسٹالیشن کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

 ایچ ای سی نے اس منصوبے کو بلینکٹ وائی فائی کا نام دیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اس منصوبے پر دو ارب 40 کروڑ روپے خرچ کر رہا ہے

Sughra Afzal

Content Writer