( زین مدنی ) نئی پاکستانی فلم " صرف تم ہی تو ہو" 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے گی، فلم کی کاسٹ اور ہدایتکارہ کا دعویٰ ہے کہ فلم باکس آفس پر ہِٹ ہوگی۔
19جولائی کو سینما سکرینز پر اداکار دانش تیمور، احمد، اداکارہ متیرا اور عینی اپنی نئی فلم کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اور ہدایتکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری یہ کاوش فلم بینوں کو مایوس نہیں کرے گی۔
فلم میں ناصرف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز سننے کو ملے گی بلکہ اداکارہ متیرا بھی آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔