نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی

نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے پر شہباز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف 12 مقدمات درج کرلیے گئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے پر شہباز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف 12مقدمات درج کر لیے گئے، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔مستونگ اور بنوں دھماکوں کیخلاف پنجاب بار کونسل کا یوم سیاہ منانے کا اعلان

لیگی رہنماوں کے خلاف سٹی ڈویژن میں دو، کینٹ ڈویژن میں تین، اقبال ٹاؤن، صدر ڈویژن میں دو، دو مقدمات درج کیے گئے ہیں، سول لائنز ڈویژن میں (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف 3 مقدمات درج ہوئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ذرائع کے مطابق مقدمات میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، مجتبیٰ شجاع، خواجہ عمران نذیر، سیف کھوکھر، مہر اشتیاق، غیر فعال لارڈ میئر مبشر جاوید سمیت 50 دیگر رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا۔