مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: City42 - Molana Ahmad Ludhanvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 115 اور پی پی 126 جھنگ سے مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 17 جولائی کو سماعت کرے گا۔

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوارالحق کی منظوری کے بعد مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت دو رکنی بنچ تشکیل دیا گیا، بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں، دو ڈویژن بنچز اس سے قبل مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کیس کی سماعت سے معذرت کرچکے ہیں، فدا حسین سمیت دیگر نے مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو گرفتار کرلیا

درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیاکہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، حقائق کے برعکس الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

 درخواست گزاروں نےعدالت سے استدعا کی  کہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم کر کے نا اہل قرار دیا جائے۔