ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلیدہ دہشتگردی کے شہیدوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ خاک کے سپرد کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا  کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

سپاہی ٹیپو رزاق شہید (عمر: 23 سال، ساکن ضلع ساہیوال)، سپاہی سنی شوکت شہید (عمر: 24 سال، ساکن ضلع کراچی)، سپاہی شفیع اللہ شہید (عمر: 23 سال،ساکن ضلع لسبیلہ)،، لانس نائیک طارق علی شہید (عمر: 25 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی محمد طارق خان شہید (عمر: 25 سال، ساکن  ضلع میانوالی) کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔

شہداء کےجنازوں میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور ان کے آبائی علاقوں کے عوام کی بڑی تعداد  شریک ہوئی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔