ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو یرغمال بنانے پر چیف الیکشن کمشنر نے امیدوار کو طلب کر لیا

Election Commission of Pakistan, Rahim Yar Khan District Returning Officer, Mumtaz Mustafa, PTI, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 171 میں ایک امیدوار کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کے آر او  اور ڈی آر او کو حراساں کئے جانے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ ذمہداروں سے رابطہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے رحیم یار خان میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار اممتاز مصطفیٰ اور اس کے ساتھیوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پر دھاوا بولنے اور انہیں یرغمال بنانے کے واقعہ کو سنگین حرکت قرار دیتے ہوئے اس کا فوری نوٹس لیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے خود  چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آر او، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان سے رابطہ کیا ہے اور اس واقعہ کی ابتدائی معلومات حاصل کی ہیں۔  

چیف الیکشن کمشنر نےصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو خود مکمل معلومات کے ساتھ منگل کو متعلقہ امیدوار کے ساتھ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد  میں معاملہ کی سماعت کے لئے طلب کرلیا ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ امیدوار کو طلب کرنے کا مقصد آئین اور قانون کے تحت مزید کاروائی کرنا ہے۔