ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 9 غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار

شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 9 غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند  اور طیاروں میں کمی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول  متاثر ہونے سے 9 غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری ہے، دھند کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معمول پر نہیں آسکا ہے، آج بھی کئی غیر ملکی پروزیں تاخیر کا شکار رہیں۔

 ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسقط سے لاہور آنے والی سیرین ائیر پرواز پی ایف 733 دس گھنٹے،جدہ سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 871 بارہ گھنٹے ،مسقط سے آنے والی تابان ائیر کی پرواز ایچ ایچ 7202 ایک گھنٹہ 45منٹ،جدہ سے سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 471 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار  رہیں۔

 اس کے علاوہ  کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 اڑھائی گھنٹے،دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 دو گھنٹے،لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 دو گھنٹے ،کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 تین گھنٹے 20منٹ  اور 
کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6313 چار گھنٹے کا تاخیر کا شکار ہیں۔