برائلر مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ،انڈے بھی مہنگے

برائلر مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ،انڈے بھی مہنگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فارمی انڈے 2روپے مزید مہنگے، مارکیٹ میں انڈے 460روپے فی درجن سے زائد قیمت میں فروخت ہورہے ہیں ملک کے کئی شہروں میں انڈوں کی قیمت میں اضافے کے بھی ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔

  برائلر مرغی کی قیمت میں 13روپے اضافہ برائلر گوشت کی قیمت 615روپے فی کلو ہوگئی، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 408،پرچون ریٹ 424روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

 خیال رہے کہ غربت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ایک وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔ پاکستان میں مہنگائی اور پٹرول کا چولی دامن کا ساتھ ہے جیسے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ہر چیز کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پھیلتی ہوئی غربت نے ایک عام پاکستانی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

 ٹیکسز میں اضافے، بجلی اور گیس کے نرخوں میں ہونے والی زیادتی سے آج کل پاکستان مہنگائی کی شدید لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔