ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں شدید سردی اور دھند کا راج برقرار،بارش ہو گی یا نہیں؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

شہر میں شدید سردی اور دھند کا راج برقرار،بارش ہو گی یا نہیں؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر میں شدید سردی اور دھند کا راج برقرار،شہر کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں شدید سردی اور دھند کا راج برقرار ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد  جبکہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکا ن نہیں۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں چند مقا مات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ چترال، دیر، سوات، کو ہستان اورمالاکنڈ میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

 چارسدہ، مردان،نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔