ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، نئے ریکارڈ قائم

gold
کیپشن: gold
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1920 ڈالر کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں  سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 300 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 580 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2100 روپے اور 1800 روپے 41 پیسے پر مستحکم رہی۔