سٹی 42: تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاق کے حوالے سے تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کی ہے، جس کے بعد وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے، بہت جلد صدر مملکت وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔