ڈسٹرکٹ بار انتخابات, ایوان عدل میں پولنگ کا عمل جاری

 ڈسٹرکٹ بار انتخابات, ایوان عدل میں پولنگ کا عمل جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے لئے ایوان عدل میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ 13 ہزار سے زائد وکلا بائیو میٹرک کے تحت اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

  چیرمین الیکشن بورڈ نوید عنایت ملک نے پولنگ سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا۔ پانچ پولنگ بوتھ مردوں کے لیے اور ایک خواتین وکلا کے لیے بنایا گیا۔ انتخابات میں 31 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صدرات کی نشست پر رانا انتظار حسین، رانا نعیم اور چودھری منیر بھٹی کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ نائب صدر کی نشست پر آصف گورئیہ، الیاس حسین چوہان، سجاد بٹ، سید عرفان شاہ، میاں شرجیل، نثار اکبر بھٹی، ندیم انجم خان مدمقابل ہیں۔

  ماڈل ٹاون نائب صدر کی سیٹ پر کنول آفتاب، ہادی حسین بھٹی، سیکرٹری کے لئے رانا نعیم طاہر، حارث سوہل، حسن جاوید ملک، عمیر وقاص وڑائچ، ملک کفیل کھوکھراور مہراحسن میں مقابلہ ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے عرفان الیاس، عاطف کمال بھٹی، ماریہ جبین اور وسیم احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

   واضح رہے کینٹ کی نائب صدر کی نشست پر فرخ احمد خان اور آڈیٹر کی نشست پر ملک ممتاز اعوان بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer