ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں زیر علاج کیمپ جیل کا قیدی دم توڑ گیا

Camp jail prisoner died
کیپشن: dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کیمپ جیل کا زیر علاج قیدی سروسزہسپتال میں دم توڑ گیا۔45سالہ محمدعرفان کی لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
  تفصیلات کے مطابق محمدعرفان نامی کیمپ جیل کے قیدی کی طبیعت خرابی پر22دسمبرکو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔45سالہ عرفان چوری کے مقدمہ میں کیمپ جیل میں قید تھا اورمختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جسکوچندروزجیل ہسپتال رکھا گیا لیکن طبعیت زیادہ خراب ہونے پرسروسزمنتقل کیاگیا.عر فان کی لاش کوپولیس نےقانونی کارروائی کےبعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔