پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے لئے بڑی خبر

 Private Universities Establishment
کیپشن: Private Universities
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب اسمبلی سے پرائیویٹ بلز کی منظوری کے ذریعے منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،، ایچ ای سی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں چارٹرڈ منسوخ کر دیا جائے گا۔

 پنجاب اسمبلی سے پرائیویٹ بلز کی منظوری کے ذریعے منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں چارٹرڈ منسوخ کر دیا جائے گا۔

پرائیویٹ بلز کی منظوری کے بعد یونیورسٹیاں پنجاب ایچ ای سی اور ایچ ای سی قوانین سے آزاد نہیں ہوں گی۔ ان یونیورسٹیوں کو اساتذہ کی بھرتیوں اور ڈگریوں کے اجراء کے لئے کمیشن سے لازمی طور پر اجازت حاصل کرنا ہوگی ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نئی منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔ پنجاب اسمبلی نے پرائیویٹ بلز کے ذریعے چھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ڈگری پروگرامز کا اجراء اور اساتذہ کی ہائیرنگ ایچ ای سی ضابطہ کے تحت ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer