سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات

Murree Incident 20 vehicles
کیپشن: Murree Incident
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پرکھڑی رہیں۔ ڈرائیورزاورعملہ بھی ڈیوٹی پرموجودنہیں تھا۔ کمیٹی نے مری میں آپریشنل عملے کے بیانات قلمبند کرلیے جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

سانحہ مری کی تحقیقات پانچویں روز میں داخل ہوچکی ہے، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مری میں آپریشنل عملے کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ کمیٹی نے ریسکیو  1122 کے اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ انکشاف ہوا ہے کہ برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی رہیں۔ برف ہٹانے والی 29 گاڑیوں میں سے 20 ایک ہی پوائنٹ سنی بنک میں کھڑی تھیں جبکہ گاڑیوں کو چلانے کیلئے متعین ڈرائیوز، عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔

شدید برف باری کی وارننگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی اور محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ان کی ذمہ داریوں کی فہرست طلب کرلی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مری کے داخلی راستوں اور سڑکوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں۔ یاد رہے برفانی طوفان کے باعث مری میں 23 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔