ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کنٹرول کرنے کےلئے کمشنر لاہور کا اہم قدم

Lahore Smog Control
کیپشن: Lahore Smog
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشادحسین: سموگ کنٹرول کرنے کےلئے صنعتی یونٹس کی چیکنگ کا دور ختم، صنعتی یونٹس میں سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کردیئے گئے۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی ہدایات پر سموگ کنٹرول کیلئے 126 صنعتی یونٹس کی آن لائن نگرانی شروع کردی گئی۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہاکہ صنعتی یونٹس کی چمنیوں اور فیول پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں، پرانے سروے کےمطابق بوائلر یا فرنیس استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کی لاہور میں تعداد 305 ہے،جوڈیشل کمیشن انوائرنمنٹ کی ہدایات پر صنعتی یونٹس کا نیا سروے بھی کرایا جارہا ہے۔

بوائلر یا فر نیس استعمال کرنیوالے تمام صنعتی یونٹس کو دو ماہ میں آن لائن نگرانی میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے لاہور میں 23 ٹائر جلانیوالے کارخانے منہدم کر دیئےگئے ہیں۔