ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں اضافہ  

Indian actress
کیپشن: jacqueline fernandez
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،  اداکارہ کو  منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کی قیمت چکانی پڑرہی ہے۔
 جیکولین فرنینڈس سے  متعلق ایک بار پھر خبریں گردش میں ہیں  کیونکہ وہ مبینہ طور پر بالی ووڈ کے ایک اور بڑے پراجیکٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق  چند روز پہلے جیکولین بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پروڈیوسر اکی نینی ناگا ارجن کے ساتھ فلم ’’دی گھوسٹ‘‘ کا حصہ تھیں لیکن وہ اب  اس فلم کا حصہ نہیں رہیں۔

 بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے ایک کے بعد ایک بالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹس سے ہاتھ دھوتی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جیکولین سے قبل اداکارہ کاجل اگروال کو فلم میں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن ان کے حاملہ ہونے کے بعد جیکولین فرنینڈس کو فلم میں شامل کرلیا گیا۔ تاہم اب  اداکارہ جیکولین فلم کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کے فلم سے باہر ہونے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی البتہ بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس کی وجہ سے ہی اداکارہ کو فلم سے باہر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس 2006 کی مس یونیورس سری لنکا کی فاتح ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں فلم علاءالدین سے آغاز کیا اور انڈسٹری میں کیریئر قائم کیا۔